آزادی مارچ ، کارکنان اور قافلوں کے شرکا ء کیلئے ہدایت نامہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

JUI-F's Azadi March
محکمہ داخلہ نے مولانا فضل الرحمان پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف)کے زیراہتمام اکتوبر میں آزادی مارچ کے سلسلے میں کارکنان اور قافلوں کے شرکا ء کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ۔

ہدایت نامہ میں کہاگیاکہ اسلام آباد کا سفر کم سے کم 4 سے 5 دنوں پر محیط ہو گا، کارکنان کم سے کم ایک ہفتے کے قیام کا بندوبست کر کے آئیں، کارکنان ایک بستر، کمبل اور دو جوڑے کپڑے ساتھ لائیں۔ہدایت نامہ کے مطابق کارکنان خشک میوہ جات، چنے اور پانی بھی ساتھ لے کر آئیں، خود بھی پر امن رہیں، اور کارکنان کو بھی پر امن رہنے کی تلقین کریں۔

ہدایت نامہ کے مطابق عوام الناس کے املاک کو کسی بھی صورت میں نقصان نہیں پہنچانا ، کسی بھی عہدیدار یا کارکن کو اپنے ساتھ لائسنس یافتہ یا غیر لائسنس یافتہ ہتھیار، چاقو، ڈنڈا یا لاٹھی رکھنی کی اجازت نہیں۔ہدایت نامہ کے مطابق ہر ضلعی جماعت رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ایک کرین اور ایمبولینس ساتھ لائے۔

ہدایت نامہ میں کہاگیاکہ ہر گاڑی میں پینے کا پانی اور نمک موجود ہونا چاہیے، قافلے کی ہر گاڑی کے لیے ایک امیر مقرر کیا جائے۔ ہدایت نامہ میں کہاگیاکہ قافلے روانہ ہونے سے قبل گاڑی میں موجود کارکنان کی ویڈیو بنا لی جائے،قومی شناختی کارڈ ساتھ لائے،گاڑی میں کسی اضافی سواری کو بغیر تصدیق نہ بٹھایا جائے۔

ہدایت نامہ کے مطابق جو کارکن اپنی گاڑی سے اترے تو زیادہ دور جانے کی کوشش نہ کرے، قافلے کے راستے میں مساجد، مدرسوں کو صاف رکھا جائے۔ہدایت نامہ کے مطابق راستے کی مساجد، مدرسوں میں پی ٹی سی ایل فون اور وائی فائی سروس یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے پلیٹ لیٹس انتہائی تیزی سے کم ہوناتشویشناک ہے ، شہباز شریف

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس انتہائی تیزی سے کم ہونابہت تشویشناک ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے ۔

Related Posts