ایشیاکپ کا نیا ہائبرڈ ماڈل اور 4 ممالک کی ہاں سے بھارت کی مشکل بڑھ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیاکپ کا نیا ہائبرڈ ماڈل اور 4 ممالک کی ہاں سے بھارت کی مشکل بڑھ گئی
ایشیاکپ کا نیا ہائبرڈ ماڈل اور 4 ممالک کی ہاں سے بھارت کی مشکل بڑھ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ایشیا کپ کے نئے ہائبرڈ ماڈل اور4 ممالک کی ہاں نے بھارت کے لئے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے حوالے سے سخت موقف نے بھی بھارت کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اے سی سی کے سربراہ اور بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کیلئے فیصلہ مشکل ہوگیا ہے، نجم سیٹھی سے ملاقات کرنے والے اے سی سی کے نائب صدر نے جے شاہ کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔

4 ممالک کی رضامندی کے بعد جے شاہ کیلئے آپشنز بہت کم رہ گئے ہیں، بھارت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی کے لیے پاکستان کے ورلڈکپ کے لیے بھارت آنیکی شرط رکھ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہا ئبرڈ ماڈل کے مشروط ہونے پر حکومت سے مشاورت کریگا، سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اور افغانستان ہائبرڈ ماڈل کے پہلے مرحلے کیلئے پاکستان آنے پر رضامند ہیں، دوسرے مرحلے کے لیے دبئی اور سری لنکا پر ڈیڈلاک ہے۔

پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سری لنکا میں انعقاد کے حامی ہیں۔ذرائع کے مطابق جے شاہ بی سی سی آئی کی اسپیشل میٹنگ کے موقع پر عہدیداران سے ایشیا کپ پر بھی رائے لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم کو قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے روک لیا

جے شاہ کی آئی پی ایل میں مصروفیات کے باعث ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے معاملات التوا کا شکار ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلے کا منتظر ہے۔ پی سی بی آئندہ ہفتے کے دوران ایشیا کپ کے حتمی فیصلے کے لیے پر امید ہے۔

Related Posts