بابر اعظم کو قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے روک لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم کو قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے روک لیا
بابر اعظم کو قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے روک لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پولیس نے لاہور کے مین لبرٹی چوک پر قانون کی خلاف ورزی کے جرم میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو روک لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اپنی لگژری گاڑی میں لاہور کے لبرٹی چوک سے گزر رہے تھے کہ ایکسائز پولیس نے بابر اعظم کو روکا، پولیس نے انہیں گاڑی کی نمبر پلیٹ کے فونٹ سائز اسٹینڈرڈ سائز سے کم ہونے پر روکا۔

بابراعظم کی جانب سے پولیس افسر کے روکنے پر مکمل تعاون کا اظہار کیا گیا اور قومی ٹیم کے کپتان کو گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

بابراعظم کی جانب سے پولیس افسر کے ساتھ سیلفی بھی لی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے معمول کے مطابق گاڑی کے کاغذ سمیت دیگر ضروری دستاویزات کے حوالے سے بھی پوچھا گیا۔

مزید پڑھیں:ناہیدہ خان کوچ کی حیثیت سے بھی کامیابی کے لیے پرعزم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی گاڑی کی سوشل میڈیا پر تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ پر نمبر تو موجود ہے لیکن فونٹ سائز چھوٹا ہونے کی وجہ سے اس پر کیا لکھا ہے وہ واضح نہیں ہورہا۔

Related Posts