بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم سنا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متنازعہ اراضی ہندوؤں کی ملکیت ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد پر فیصلہ سنا دیا
متنازعہ اراضی ہندوؤں کی ملکیت ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد پر فیصلہ سنا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی سپریم کورٹ نےبابری مسجد کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق متنازعہ اراضی تاریخی حوالوں کے تحت ہندوؤں کی ملکیت ہے جبکہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ بابری مسجد پر 1856ء سے قبل نماز ادا کرنے کا کوئی ثبوت نہیں۔

چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی  کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنایا جس کے تحت سنی سنٹرل وقف بورڈ کی درخواست مسترد ہوئی جبکہ بھارتی سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ میں ایک مسلمان جج بھی شامل تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد کیس: فیصلہ سنانے سے قبل مودی حکومت کی بوکھلاہٹ، اسکولوں میں جیلیں قائم

عدالت نے کہا کہ بابری مسجد ہندوؤں کی عبادت گاہ کو گرانے کے بعد تعمیر کی گئی تھی جبکہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ 1856ء سے قبل مسجد کے لیے الاٹ کردہ زمین پر کبھی مسلمانوں نے نماز ادا کی ہو۔

عدالت نے مؤقف اختیار کیا کہ جس ڈھانچے پر مسجد تعمیر کی گئی، نہ اس کا کوئی اسلامی پس منظور ہے نہ ہی کیس کا فیصلہ ایمان اور یقین کی بنیاد پر کیا جاسکتا ہے جبکہ عدالت حقائق اور قوانین کے تحت فیصلے کرتی ہے۔

بھارتی چیف جسٹس نے کہا کہ تاریخی بیانات ہندوؤں کے اس مؤقف کی تائید کرتے ہیں کہ آیودھیا رام کی جائے پیدائش تھی جس پر مسلمانوں کی مسجد بعد ازاں تعمیر کر لی گئی اور انگریزوں کی آمد سے قبل ہندو وہاں پوجا بھی کرتے تھے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ ثبوت کے مطابق ہندو رام چبوترہ اور سیتا رسوئی کی عبادت کرتے تھے اور یہ اراضی ہندوؤں کی ملکیت میں تھی جبکہ عدالت مسلم اور ہندوؤں سمیت تمام مذہبی عقائد کو قبول کرتی ہے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا نے مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ کی اراضی متبادل کے طور پر دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے  حکم دیا کہ متنازعہ زمین مندر کی تعمیر کے لیے ہندوؤں کو فراہم کی جائے۔

بھارتی عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کے تحت ایودھیا میں بابری مسجد کی زمین رام جنم بھومی نیاز کو دی جائے گی جبکہ مرکزی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایودھیا ایکٹ 1993ء کے تحت بورڈ آف ٹرسٹیز تشکیل دے۔ 

یاد رہے کہ  بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیر اعظم پاکستان سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دارالحکومت نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں کرتار پور راہداری کھولنے پر شکر گزار ہوں جبکہ پاکستانی وزیر اعظم نے ہمارے جذبات کو سمجھا۔

مزید پڑھیں: کرتارپورراہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نریندر مودی

Related Posts