بھارتی گلوکارہ چنمئی کی راحت فتح علی خان پر تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راحت فتح علی خان کی تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارتی گلوکارہ چنمئی سری نے راحت فتح علی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی گلوکارہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ”پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان جیسی نامور شخصیات عوام کے سامنے خود کو مہربان اور نرم مزاج انسان دکھاتی ہیں جس کی وجہ سے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ اصل زندگی میں لوگوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرتے ہیں“۔

بھارتی گلوکارہ چنمئی کا کہنا تھا کہ ”اگر یہ کیمرے پہلے کے زمانے میں بھی موجود ہوتے تو جن لوگوں کو ہم نام نہاد عظیم مانتے ہیں، اُن کے اصل چہرے عوام کے سامنے لائے جاسکتے تھے“۔

بھارتی گلوکارہ چنمئی نے راحت فتح علی خان کے اپنے ملازم پر تشدد کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ”یہ ہولناک“ ہے۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والے کلپ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں پاکستانی گلوکار کو ایک فرد سے بوتل کا تقاضہ کرتے ہوئے اس پر جسمانی حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Related Posts