بھارتی گلوکار ہانیہ عامر کی اداؤں کے گُن گانے لگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی گلوکار ہانیہ عامر کی اداؤں کے گُن گانے لگے
بھارتی گلوکار ہانیہ عامر کی اداؤں کے گُن گانے لگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: پاکستان ہی نہیں پاکستان سے باہر بھی ہانیہ عامر کی اداؤں کے چرچے ہونے لگے، بھارتی گلوکار بادشاہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں۔

پڑوسی ملک کے مشہور گلوکار بادشاہ نے گزشتہ دنوں ہانیہ عامر کی ایک مزاحیہ پوسٹ پر کمنٹ کیا جس پر اداکارہ نے بھی ان کے کمنٹ کا جواب دیا دونوں فنکاروں کے درمیان ہوئی اس گفتگو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

’ہانیہ کو دیکھ کر موڈ اچھا ہوجاتا ہے‘، بادشاہ کی تعریف پر اداکارہ بھی چپ نہ رہ سکیں

بادشاہ کے ایک مداح نے ان سے ہانیہ عامر کے بارے میں سوال کیا کہ کیا وہ پاکستانی اداکارہ کو فالو کرتے ہیں؟جس پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بادشاہ نے کہا کہ ہاں وہ ہانیہ عامر کو فالو کرتے ہیں۔

بادشاہ نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر انہیں بہت اچھی لگتی ہیں اور ہانیہ کی پوسٹ دیکھ کر ان کا موڈ اچھا ہوجاتا ہے۔سوشل میڈیا پر بادشاہ کے اس بیان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:ہانیہ عامر اور فرحان سعید کا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا

واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا اکثر و بیشتر کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں اور آئے دن ان کے مزاحیہ اور دلچسپ پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

Related Posts