بھارتی اداکار سبھی انتہا پسند نکلے، دیکھئے رام مندر کی تقریب میں کون کون شریک ہوا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کیے گئے رام مندر کا افتتاح پیر کے دن بھارتی وزیراعظم مودی نے کیا، اس موقع پر انتہا پسند ہندوؤں میں بڑا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

ہندو ازم سے وابستگی کا سب سے بڑا اظہارسمجھے جانے والی اس تقریب میں بالی ووڈ کے سبھی اہم ستارے شریک ہوئے۔ افتتاحی تقریب سے قبل ممبئی کے کلینا ہوائی اڈے پر معروف سیلبرٹیز کو دیکھا گیا جن کی تصاویر وائرل ہیں، آئیے دیکھتے ہیں کون کون شریک ہوا۔

امیتابھ بچن

 

 

مدعو کیے جانے والوں میں شامل امیتابھ بچن کو 22 جنوری کے علی الصبح نجی ہوائی اڈے پر پہنچتے دیکھا گیا۔

ابھیشیک بچن

 

 

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی تھے جو اسی گاڑی میں رام مندر پہنچے۔

رنبیر اور عالیہ

 

رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور فلم ساز روہت شیٹی کو بھی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد وہاں موجود پاپارازی نے ’کلِک‘ کرلیا۔ دھوتی کے ساتھ کرتے میں ملبوس رنبیر کی اہلیہ نے بکہ ریشم کی ساڑی زیب تن کررکھی ہے۔

 

 

اپنی نئی سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کی ریلیز کے ہدایت کار نے فوٹوگرافروں کے لیے گرے رنگ کے بلیزر اور کرتا پاجامہ میں پوز دیا۔

کترینہ اور وکی کوشل

 

 

دیگر مدعو افراد میں کترینہ کیف اور وکی کوشل بھی شامل تھے۔ ’ٹائیگر 3‘ کی اداکارہ سنہری ریشم کی ساڑی میں جبکہ ان کے شوہرآئیوری کرتا پاجامہ میں خاصے دلکش دکھائی دیے۔

جیکی شروف

 

جیکی شروف کو بھی کلینا ہوائی اڈے پر دیکھا گیا، وہ اپنے ساتھ ایک چھوٹا سا پودا بھی لے کر گئے ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ

 

 

مادھوری ڈکشٹ بھی ایودھیا میں رام مندر کی ’پران پرتیستھا‘ تقریب میں مدعو تھیں۔ اداکارہ کے ساتھ شوہر ڈاکٹر سری رام نینے وہاں پہنچے۔

راج کمار ہیرانی

 

 

فلم سازراج کمار ہیرانی نے بھی رام مندر کی افتتاحی تقریب کے لیے ایودھیا جانے سے پہلے ہوائی اڈے پر فوٹوگرافروں کے لیے پوز دیے۔

آیوشمان کھرانہ

 

 

دیگر مہمانوں کے ساتھ ایودھیا کے لیے روانہ ہونے والے ایوشمان کھرانہ نہرو جیکٹ کے ساتھ آئیوری کرتا پاجامہ میں ملبوس تھے۔

Related Posts