بھارت میں آج عید منائی جارہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو نماز کی اجازت نہیں ملی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FILE PHOTO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر:بھارت میں عید الفطر آج منائی جارہی ہے، بھارتی حکومت نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جامع مسجد سری نگر اور مرکزی عیدگاہ میں نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں عید پر بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سری نگر اور مرکزی عیدگاہ میں نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں ملی۔

عید کے روز بھارتی مقبوضہ کشمیر کے کچھ حصوں میں کرفیو جیسی صورتحال ہے اور لوگ عید کے دن اپنی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کے گھروں میں سیکورٹی چیکنگ شروع کردی ہے اور محاصرہ، گھر گھر تلاشی اور پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو قابض فورسز نے گھر میں نظر بند کر دیاتھا۔

یاد رہے کہ بھارت میں منگل کو چاند نظر نہ آنے پر جمعرات کو عید کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے عید پاکستان کے ساتھ منانے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts