بھارت نے1 سال کے دوران 210مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا، 2000 سے زائد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے1 سال کے دوران 210مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا، 2000 سے زائد زخمی
بھارت نے1 سال کے دوران 210مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا، 2000 سے زائد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ میں  سال 2019ء تاریخِ انسانی کے بدترین کرفیو کے آغاز کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ سال کے دوران مجموعی طور پر 210 مظلوم کشمیریوں کو شہید اور 2000 سے زائد کو زخمی کیا گیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست کو نافذ ہونے والا تاریخِ انسانی کا سیاہ ترین باپ آج تک بند نہ ہوسکا۔ کشمیر میں کرفیو کا آج 149واں روز ہے جبکہ شہید ہونے والے 210 مظلوم کشمیریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

سال 2019ء کے دوران 210 کشمیریوں کو شہید، 2000 سے زائد کو زخمی جبکہ کم از کم 64 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے روح فرسا واقعات ہوئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سال 2019ء کے دوران مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کردی۔ 249 گھروں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا جبکہ پیلٹ گنز کے استعمال کے باعث 827 افراد کی بینائی بری طرح متاثر ہوئی۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج نئے سال کی آمد کے بعد بھی غاصب بھارت کا ظلم و ستم جاری ہے۔ تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کے 149ویں روز وادی میں نظامِ زندگی بدستور مفلوج ہے۔ 

جموں و کشمیر میں   نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم و ستم  بھی جاری ہے جبکہ  غیر انسانی کرفیو کے خلاف عالمی برادری بدستور خاموش ہے، مظلوم کشمیریوں کے حق میں کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ 

مظلوم کشمیریوں پر نافذ کرفیو  کے دوران آمدورفت، ذرائع نقل و حمل اور دیگر پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں رہنے والوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی۔

  مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں  نئے سال کی آمد پر بھی ظلم و ستم جاری

Related Posts