بھارت میں کورونا کے 1 کروڑ ٹیسٹس مکمل، 6 لاکھ 99 ہزار افراد متاثر، 19 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں کورونا کے 1 کروڑ ٹیسٹس مکمل، 6 لاکھ 99 ہزار شہری متاثر، 19 ہزار ہلاک
بھارت میں کورونا کے 1 کروڑ ٹیسٹس مکمل، 6 لاکھ 99 ہزار شہری متاثر، 19 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: ہمسایہ ملک بھارت میں کورونا وائرس کے 1 کروڑ ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے جن کے نتیجے میں 6 لاکھ 99 ہزار شہریوں کے اجسام میں کورونا  کی تصدیق ہوئی جبکہ 19 ہزار سے زائدافراد وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 1 کروڑ ٹیسٹس کا سنگِ میل عبور کر لیا گیا، بھارتی کونسل برائے طبی تحقیق (آئی سی ایم آر) کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 99 ہزار 402 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 80 ہزار 596 کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے تمام تر ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 4 ہزار 101 ہے۔ ایک سینئر آئی سی ایم آر افسر کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ٹیسٹس کی اوسط مقدار 2 لاکھ 15 ہزار 655 رہی۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 5 دنوں میں کورونا وائرس کے 10 لاکھ ٹیسٹ کیے گئے۔ دوسری جانب بھارتی کونسل برائے طبی تحقیق نے وائرس ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافے کیلئے 1 ہزار 105 کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کی منظوری دے دی ہے جن میں سے 788 سرکاری جبکہ 317 نجی ہوں گی۔

بھارتی کونسل برائے طبی تحقیق نے تمام ریاستی حکومتوں اور نجی اداروں کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ٹیسٹنگ کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں26 جون کو کورونا کے 17ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے، جس کے بعد بھارتی ریلویز نے تمام ٹرینوں کی آمد و رفت 12 اگست تک معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

 ٹرینوں میں مال بردار گاڑیاں بھی شامل ہیں،بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق جن افراد نے ٹکٹس کی بکنگ کروائی انھیں پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کے 17ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے

Related Posts