بھارت میں کورونا کے 17ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus kills 14 Pakistanis, infects 626 in one day

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی:بھارت میں کورونا کے 17ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے، جس کے بعد بھارتی ریلویز نے تمام ٹرینوں کی آمد و رفت 12 اگست تک معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ان ٹرینوں میں مال بردار گاڑیاں بھی شامل ہیں،بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق جن افراد نے ٹکٹس کی بکنگ کروا لی تھی انھیں پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔

تاہم مئی میں جن خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا گیا تھا وہ مزدوروں کو اپنے آبائی علاقوں تک پہنچاتی رہیں گی۔خیال رہے کہ مارچ میں جب انڈیا نے لاک ڈان کرنے کا اعلان کیا تھا تو لاکھوں مزدور شہروں میں پھنس کر رہ گئے تھے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں گذشتہ دو روز سے نئے متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے

24 گھنٹوں میں ملک 17 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے تھے۔وزارتِ صحت کے مطابق اب تک ملک میں چار لاکھ 90 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔اسپتالوں میں نئے مریضوں کی جگہ ختم ہوچکی ہے۔

Related Posts