سُشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد نئی پیش رفت، بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سُشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد نئی پیش رفت، بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی گرفتار
سُشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد نئی پیش رفت، بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور جواں سال فنکار سُشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد نئی پیش رفت سامنے آگئی، آنجہانی فنکار کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریا چکرورتی کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا۔ 2012ء میں تیلگو اور 2013ء میں ہندی فلم میں پہلی بار جلوہ گر ہونے والی ریا چکرورتی پر منشیات کے لین دین میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

قبل ازیں بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 3 روز پر محیط پوچھ گچھ کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریا چکربورتی ایک سال قبل ہی  بھارتی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی دوست بنیں۔

دوست سے بڑھ کر گرل فرینڈ کے مقام تک پہنچنے میں ریا چکربورتی کو کم و بیش 6 ماہ کا عرصہ لگا۔ گرمیوں کے موسم میں شروع ہونے والی دوستی دسمبر 2019ء میں ساتھ رہائش پر منتج ہوئی۔

بعد ازاں سُشانت سنگھ راجپوت رواں برس 14 جون کے روز ممبئی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے جنہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔ بالی ووڈ کے جواں سال اداکار کی موت کے وقت عمر محض 34 برس تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سُشانت سنگھ راجپوت کی جون کے دوران موت کے بعد سے ہی آنجہانی فنکار کے اہلِ خانہ ریا چکرورتی پر  خودکشی میں مدد فراہم کرنے کے الزامات عائد کر رہے تھے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل آنجہانی بھارتی اداکار کی خودکشی کے کیس میں نیا موڑ آگیا، بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سُشانت سنگھ راجپوت کے ہاؤس منیجر سیموئل مرانڈا اور گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے بھائی شووک کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ساتھ ساتھ نارکوٹکس کنٹرول (این سی بی) بھی سشانت راجپوت کیس میں تفتیش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سُشانت سنگھ کا منیجر اور ریا چکر ورتی کا بھائی گرفتار

Related Posts