خودکشی کیس کا نیا موڑ، سُشانت سنگھ کا منیجر اور ریا چکر بورتی کا بھائی گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خودکشی کیس کا نیا موڑ، سُشانت سنگھ کا منیجر اور ریا چکر ورتی کا بھائی گرفتار
خودکشی کیس کا نیا موڑ، سُشانت سنگھ کا منیجر اور ریا چکر ورتی کا بھائی گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آنجہانی بھارتی اداکار کی خودکشی کے کیس میں نیا موڑ آگیا، بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سُشانت سنگھ راجپوت کے ہاؤس منیجر سیموئل مرانڈا اور گرل فرینڈ ریا چکربورتی کے بھائی شووک کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ساتھ ساتھ نارکوٹکس کنٹرول (این سی بی) بھی سشانت راجپوت کیس میں تفتیش کر رہی ہے۔

ممبئی  سے 2 افراد کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سیموئل میرانڈا کو منشیات مہیا کرنے کے الزام میں کچھ ہی روز قبل گرفتار کیا۔ عبدالباس پریہار اور زید ولاترا نامی گرفتار اشخاص ممبئی سے تعلق رکھتے ہیں۔

بھارتی عدالت نے باسط نامی شخص کی تفتیش کیلئے 9 ستمبر تک کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے کیا جس کے بعد عبدالباسط، سیموئل مرانڈا اور شووک چکربورتی سے تفتیش جاری ہے۔

کیس کی تفتیش کے دوران یہ حقیقت کھل کر سامنے آئی کہ عبدالباسط ایک منشیات فروش ہے جس سے رِیا اور شووِک نامی بہن بھائی خریداری کرتے تھے تاہم یہ منشیات آگے کسے دی جاتی تھیں، یہ علم نہیں ہوسکا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سُشانت سنگھ راجپوت کیس میں تحقیقات  کے حوالے سے تلاشی لینے کیلئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکربورتی کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا۔

گزشتہ روز صبح سویرے چھاپہ مارا گیا ، اداکارہ ریاچکر ورتی آنجہانی سُشانت سنگھ راجپوت کی دوست تھیں اوران پر اداکار کو منشیات کی فراہمی کا الزام عائد کیا گیا تھا، اس معاملے میں ریاکا بھائی بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں: سُشانت کیس، اینٹی نارکوٹکس بیورو کاریا چکربورتی کے گھر پر چھاپہ

Related Posts