راولپنڈی میں فائرنگ سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں فائرنگ سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان جاں بحق
راولپنڈی میں فائرنگ سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی سے آزاد امیدوار و سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری عدنان پر فائرنگ پولیس لائنز کے قریب کی گئی جس میں وہ زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

چوہدری عدنان پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے این اے 57 اور پی پی 19 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس لائن انیکسی چوک پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چوہدری عدنان جاں بحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تفتیش کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔

Related Posts