بھارت میں برقع پوش مسلم خواتین کے ساتھ نفرت آمیز سلوک کا واقعہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو این ڈی ٹی وی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انتہا پسند بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت میں مسلم دشمنی اور اسلامو فوبیا کے واقعات میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پورا بھارت ان واقعات کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔

حال ہی میں ایسا ہی ایک نیا اور سخت نفرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے، یہ واقعہ بھارت کے دار الحکومت دلی میں پیش آیا ہے، جہاں برقع پوش مسلم خواتین کو ایک کیفے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

نفرت انگیزی پر مشتمل اس واقعے سے متاثر ہونے والی ایک مسلم خاتون نے واقعے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیفے کے عملے  نے بتایا کہ وہاں برقع پہن کر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔

خاتون کے مطابق تصدیق کیلئے کیفے کال کی تو بتایا گیا کیفے میں برقع پہن کر آنے کی اجازت نہیں ہے، جس کی وجہ پالیسی بتائی گئی۔

واضح رہے کہ نفرت انگیز جرائم کے باعث حجاب پہننے والی خواتین و طالبات کو بھارت میں اکثر ہراساں کیا جاتا ہے اور ایسے واقعات کو مودی کی سرکردگی میں بی جے پی کی نسل پرست ہندتوا سرکار پروان چڑھا رہی ہے۔

Related Posts