عمران خان نے میرا پاسپورٹ کینسل کروا کر جعلی کیس بنوایا تھا، اسحاق ڈار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں میرا پاسپورٹ کینسل کروا کر جعلی کیس بنوایا تھا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ و دیگر ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ عمران خان کے وزراء ٹی وی پر کہتے تھے کہ انٹرپول کے ذریعے مجھے واپس لائیں گے، جنہوں نے مجھ پر کیس بنایا ان کو شرم آنی چاہیے، میرے پاس 4 سال پاسپورٹ نہیں تھا، عمران خان نے سب سے پہلے میرا پاسپورٹ کینسل کروایا، مجھ پرجعلی کیس بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کہا جارہا ہے کہ 20 سال ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیے، حالانکہ میں نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی، خدا کے لیے بس کر دیں، پاکستان کو آگے جانے دیں، ملک کو چلنے دیں، یہ پیغام عمران خان کو ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اکتوبر سے نومبر کے درمیان اہم فیصلے ہوجائینگے، شیخ رشید کی پیشگوئی

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ میری پہلی ترجیح کرنسی اور دوسری مہنگائی پر قابو پانا ہے، ہم کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا ہے، میں کوئی ڈیل یا ارینجمنٹ کے تحت نہیں آیا، ڈیل کی باتیں کرنے والے بتائیں کہ کیا انہوں نے مجھے پاسپورٹ جاری کیا تھا؟ پی ٹی آئی کی حکومت میں سفارت خانوں اور ہائی کمیشن کو منع کر دیا گیا تھا کہ مجھے پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے۔

Related Posts