وزیر اعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 6 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 6 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دے دیا
وزیر اعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 6 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 6 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیا ہے تاکہ ملک بھر کے یوٹیلٹی مراکز پر صارفین کو ضروریاتِ زندگی کی اشیاء مناسب داموں میں فراہم کی جاسکیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے یکم دسمبر سے نافذ العمل ریلیف پیکیج کے تحت صارفین کو چاول، دالوں، آٹا اور گھی / خوردنی تیل کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کے لیے 6 ارب روپے کا ریلیف منظور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی چیمبر کو سری لنکا میں تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے دورے کی دعوت

منظور کردہ 6 ارب روپے کے ریلیف پیکیج میں سے 4 ارب روپے اشیاء کی خریداری، جبکہ رعایتی نرخوں پر فروخت کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

یو ایس سی (یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن) حکام کو وزیر اعظم عمران خا ن نے ہدایت کی ہے کہ ماہِ نومبر کے دوران تمام اشیائے ضروریہ کی خریداری مکمل کریں تاکہ صارفین کو بر وقت ریلیف حاصل ہوسکے۔

تمام گھریلو صارفین کے لیے 3 ماہ کے لیے دستیاب ریلیف پیکیج بعد ازاں احساس کارڈز اسکیم کے اجراء کے بعد صرف ضرورت مند افراد کے لیے دستیاب ہوگا۔ 

رعایتی پیکیج کے تحت آٹے کے 20 کلو کے تھیلے پر 132 روپے، چاول پر فی کلو 20 روپے اور چینی پر 9 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی جبکہ  دالوں پر فی کلو 15 روپے کی رعایت ہوگی۔

پاکستان ایگری کلچر اسٹوریج اینڈ سپلائی کارپوریشن (پاسکو) کو پابند کیا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 2 لاکھ ٹن گندم فراہم کرے تاکہ کم نرخ پر آٹے کا معیار اور مقدار برقرار رکھی جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  مورگن اسٹینلے کیپیٹل انڈیکس کا ششماہی جائزہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ایمرجنگ مارکیٹ میں پاکستان نے اپنی درجہ بندی برقرار رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایس سی آئی گلوبل انڈیکس میں پاکستان کے لیے کوئی رد و بدل نہیں ہوئی، ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں پاکستان کی درجہ بندی برقرار رہی، تاہم ایم ایس سی آئی اسمال کیپ انڈیکس میں سے 3 پاکستانی کمپنیوں کو نکال دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایم ایس سی آئی کا ششماہی جائزہ جاری، ایمرجنگ مارکیٹ میں پاکستان کی درجہ بندی برقرار

Related Posts