عمران خان نے حکومت کی تبدیلی کا ذمہ دار دوبارہ سے امریکہ کو ٹھہرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے حکومت کی تبدیلی کا ذمہ دار دوبارہ سے امریکہ کو ٹھہرادیا
عمران خان نے حکومت کی تبدیلی کا ذمہ دار دوبارہ سے امریکہ کو ٹھہرادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی تبدیلی کا ذمہ دار دوبارہ سے امریکہ کو ٹھہرادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نے اپنے پیغام میں پی ٹی آئی حکومت کے دور کی کارکردگی سے متعلق ایک چارٹ شیٹ پیش کی جس میں انہوں نے شرح نمو سمیت دیگر شعبوں کی کارکردگی پیش کی۔

انہوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی بتاتے ہوئے ایک بار پھر اپنی حکومت کی تبدیلی میں امریکا پر الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا اہم مشاورتی اجلاس، غیر ضروری اور پرتعیش اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے PTI کی حکومت کو ہٹایا گیا تو ہم 6 فیصد معاشی شرح نمو کے حصول کے قریب تھے۔

مزید برآں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این آر او ٹو کو اپنی اولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے اس ٹولے نے میری ٹیم کے کیے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا۔

Related Posts