حکومت کا اہم مشاورتی اجلاس، غیر ضروری اور پرتعیش اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا اہم مشاورتی اجلاس، غیر ضروری اور پر تعیش اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ
حکومت کا اہم مشاورتی اجلاس، غیر ضروری اور پر تعیش اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں بدترین معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا، جس میں انہوں نے تمام غیر ضروری اور پرتعیش اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی تشویش ناک صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں شریک شرکاء نے معاشی مشکلات پر قابو پانے کیلئے سخت فیصلے کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کے لیے غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی اور اس فیصلے کے فوری اطلاق پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر قیمتی زرمبادلہ خرچ نہیں ہونے دیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں شدید کمی ہوچکی ہے جو اس وقت 22 ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں اور صرف ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں جبکہ ڈالر 200 روپے سے بھی مہنگا ہوگیا ہے۔

مزید برآں آئی ایم ایف سے قرضے کا معاہدہ بھی تاحال نہیں ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان کو بھی سری لنکا جیسی صورتحال کے سامنا کا خدشہ ہے۔

Related Posts