مروہ ٹاؤن میں بھینسوں کا غیر قانونی باڑہ شہریوں کیلئے درد سر بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Illegal buffalo herding in Marwa Town has become a headache for the citizens

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:تھانہ کورال کے علاقہ مروہ ٹاؤن کی گلی نمبر پانچ ڈی میں غیر قانونی بھینسوں کا باڑہ مقامی شہریوں کے لئے درد سر بن گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ باڑے میں کئی پولیس افسران نے بھی اپنی بھینسیں خرید کر رکھی ہوئی ہیں۔قانون کے یہ رکھوالے کئی عرصہ سے سرکار کی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اس منافع بخش کاروبار سے بھی منسلک ہیں۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے رہائشی ایریا میں بھینسوں کے باڑے پر پابندی عائد ہے تاہم پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے ان ذاتی باڑوں پر آج تک قانون حرکت میں نہیں آئی۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ غوری ٹاؤن سے ملحقہ سوسائٹی مروہ ٹاؤن میں اس وقت پانچ سے زائد بھینسوں کے باڑے موجود ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں گندگی اور بدبو سے سانس لینا تک محال ہوگیا ہے۔ شہریوں نے ڈی سی اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ پھلگراں میں کروڑوں روپے مالیتی 70 کنال اراضی پر پولیس کی سرپرستی میں لینڈ مافیا کی طرف سے قبضہ کئے جانے پر مقامی شہریوں نے کلمہ چوک بہارہ کہو میں شدید احتجاج کیا اور روڈ بلاک کیا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کا سرغنہ یار محمد نامی افغانی باشندہ نے محکمہ جنگلات اور سی ڈی اے کی اراضی پر قبضہ کرکے یار محمد سوسائٹی کے نام سے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رکھی ہے۔ جسے مقامی پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

Related Posts