اسلام آبادہائیکورٹ: پراپرٹی ٹیکس میں 200فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آبادہائیکورٹ: پراپرٹی ٹیکس میں 200فیصد اضافے کونوٹیفکیشن معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں میٹرو پولٹن کارپوریشن کو شہریوں سے 200 فیصد پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا، عدالت نے نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو شہریوں سے 200 فیصد پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا، عدالت نے نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی جس میں اسلام آباد کے شہریوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔

ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نےٹیکس میں200 فیصد اضافہ کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے اور اس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک ایم سی آئی شہریوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔

عدالت نے میئراسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے ۔

یاد رہے کہ ایم سی آئی نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی منظوری گزشتہ سال دسمبر میں دی تھی اور اسے رواں سال جولائی سے نافذ ہونا تھا ، تاہم نئے ٹیکس بل اس لیے نہیں جاری ہوسکے کہ اس بات کا تعین نہیں ہوپا رہا ہے کہ ڈائریکٹر ریوینیو آیا کہ ٹیکس بڑھانے کے مجا ز ہیں یا نہیں۔

Related Posts