اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کالعدم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کی تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد
پی ٹی آئی کی تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پیمرا کے پابندی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ پیمرا سپریم کورٹ کے فیصلے پر موثر عمل درآمد کرائے، اگر کوئی چینل ڈیلے میکنزم (تاخیری طریقہ کار) پر عمل نا کرے تو پیمرا قانونی کارروائی کر سکتا ہے، ٹی وی چینلز تاخیری سسٹم کے تحت ممنوعہ مواد کی نشر روکنے کے پابند ہیں۔

عدالت نے واچ ڈاگ کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پیمرا اور لائسنسداروں کو پابند کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑا مروڑا گیا۔عمران خان

اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے پیمرا کو لائیو کوریج کے لیے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Related Posts