مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑا مروڑا گیا۔عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑا مروڑا گیا، پروپیگنڈا کرنے کی وجہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خوف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں اس کڑے پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو پی ڈی ایم نامی مجرموں کا گروہ میرے خلاف کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقریر پر پابندی کی درخواست نمٹا دی

حکمراں اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پراپیگنڈے کی وجہ وہ خوف ہے جس میں یہ لوگ پی ٹی آئی کی بڑھتی وہئی مقبولیت کے باعث مبتلا ہیں۔ میں آج پشاور کے جلسے میں ان سب کو جواب دوں گا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جو لوگ مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ رہے ہیں، پشاور میں ہونے والے جلسے میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا۔ بس بہت ہوگیا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے تقریر براہِ راست نشر کرنے پر پابندی کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست نمٹا دی تھی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سخت ریمارکس بھی دئیے۔ 

Related Posts