عدالت نے خاتون کا شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے خاتون کا شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کردیا
عدالت نے خاتون کا شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کی خاتون شہری کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور خاتون کے والد پر 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عروج تابانی نامی خاتون شہری کے والد یعقوب تابانی نے خاندانی جھگڑے کے باعث اپنی سگی بیٹی کو بیٹی ماننے سے انکار کرتے ہوئے نادرا کو کہہ کر اپنی ہی بیٹی کا شناختی کارڈ بلا کرا دیا جس پر خاتون نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے آج مقدمے کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ خاندانی جھگڑے کے دوران نادرا کو کوئی اختیار نہیں کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نادرا خاندانی جھگڑے میں مداخلت کا اختیار نہیں رکھتا، عروج تابانی کے والد یعقوب تابانی اور نادرا دونوں پر 5، 5 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کرتے ہوئے عدالت نے ہدایت کی کہ 30 روز تک رقم جمع کرادیں۔

مذکورہ رقم خاتون عروج تابانی کو عدالتی کارروائی اور مقدمے کے اخراجات کی مد میں دی جائے گی۔ نادرا نے غیر قانونی طور پر خاتون کا شناختی کارڈ بلاک کر کے انہیں ذہنی اذیت اور کرب میں مبتلا کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عدالت میں برطرف پی آئی اے پائلٹ کی درخواست منظور، لائسنس بحال

Related Posts