آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ ، کوہلی پہلے نمبر پر برقرار، بابراعظم کی تیسری پوزیشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ ، کوہلی پہلے نمبر پر برقرار، بابراعظم کی تیسری پوزیشن
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ ، کوہلی پہلے نمبر پر برقرار، بابراعظم کی تیسری پوزیشن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ میں بلے باز، باؤلرز اور آل رانڈرز کی گیٹگری کو شامل کیا گیا ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ ان کے علاوہ بھارت ہی کے بلے باز روہت شرما دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں اور پاکستان کے بابراعظم تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناپایا۔ ون ڈے رینکنگ کے باؤلرز کیٹگری میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ پاکستان کے محمد عامر کا نواں نمبر ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ پاکستان کے عماد وسیم کا5واں نمبرہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے عمران خان کو کرکٹ کے کھیل میں دنیا کا بہترین کپتان قرار دے دیا

Related Posts