آئی سی سی نے عمران خان کو کرکٹ کے کھیل میں دنیا کا بہترین کپتان قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی نے عمران خان کو کرکٹ کے کھیل میں دنیا کا بہترین کپتان قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے ایک پول کے نتائج میں عمران خان کو کرکٹ کے کھیل میں سب سے بہترین کپتان قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی پول کے نتیجے میں وزیرِ اعظم عمران خان کو دنیا کا بہترین کپتان قرار دے دیا گیا۔ دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین عمران خان کو ایک عظیم کپتان تسلیم کرتے ہیں۔

آئی سی سی کے سروے میں عمران خان کو کرکٹ کے کپتان کی حیثیت سے 47 فیصد سے زائد ووٹس ملے۔ عمران خان نے بہت عرصہ پہلے کرکٹ چھوڑ کر سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا، تاہم 29 برس بعد بھی عمران خان کا راج کرکٹ پر برقرار ہے۔

موجودہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی آئی سی سی سروے میں عمران خان کے بعد 46 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے سب سے اہم کپتان مانے گئے جبکہ ساؤتھ افریقہ کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی ہماری توقعات کے مطابق نہیں ہے،سلیم یوسف

Related Posts