چار ماہ قبل موٹر وے پولیس کے اہلکار کو روند کر بھاگنے والی خاتون کیسے گرفتار ہوئیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈیلی پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چار ماہ قبل موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی خاتون کو بالآخر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے کارِسرکار میں مزاحمت کی اور روکنے کے باوجود پیٹرولنگ افسر محمد صابر کو گاڑی سے ٹکر مار کر فرار ہو گئی تھیں۔
یاد رہے کہ واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس کی مدعیت میں دو جنوری کو تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھیں، جن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ملزمہ فرح کا اقدام قتل، کارِسرکار میں مداخلت اور غفلت و بے پروائی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے کے جرائم میں چالان کیا جائے گا۔
آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ملزمہ کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔
نصیرآباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ملزمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

Related Posts