ایرانی حملے سے بچنے پر اسرائیل کے کتنے اخراجات ہوئے؟ جان کر ہوش اڑ جائینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: این بی سی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایرانی حملے سے بچنے کیلئے اسرائیل نے کھربوں روپے خرچ کردئیے۔ ایران کے میزائل اور ڈرونز کو مار گرانے کیلئے اسرائیلی حکومت کی جانب سے 1 ارب 35 کروڑ ڈالر اخراجات کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایرانی میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے والے ایک ایرو میزائل کی قیمت 35 لاکھ ڈالر جبکہ ایک میجک وانڈو میزائل کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے جبکہ اس میں حملہ ناکام بنانے کیلئے استعمال ہونے والے طیاروں کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

آج سے 2 روز قبل ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل اور ڈرونز برسائے جس میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تاہم اسرائیلی فوج نے درجنوں ایرانی میزائل اورڈرون نقصان پہنچانے سے قبل راستے میں ہی مار گرانے کا جوابی دعویٰ کیا جس پر میڈیا کی متعدد رپورٹس سامنے آچکی ہیں۔

قبل ازیں عالمی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے 5 میزائل نیو اتیم ائیر بیس کے 3 رن ویز کو نقصان پہنچانے میں کامیاب رہے جو سب سے بڑا اسرائیلی جنگی ائیر بیس ہے۔ اسرائیل نے ائیر بیس کو پہنچنے والے نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں۔

ایران کا مؤقف ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں اسرائیل کے مذکورہ اڈے کو ہدف بنایا گیا۔ ایرانی حکومت کا کہنا تھا کہ حملوں کے دوران 50 فیصد اہداف کامیابی سے نشانہ بنائے گئے تاہم اسرائیل نے اس کی تردید کی۔

Related Posts