اسرائیل کا ایرانی حملے میں جنگی ائیر بیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی وزیراعظم
(فوٹو: انڈین ایکسپریس)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسرائیل نے ایرانی حملے میں جنگی ائیر بیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ نیو اتیم ائیر بیس صحرائے نجف میں واقع سب سے برا جنگی ائیر بیس ہے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے 5 میزائل نیو اتیم ائیر بیس کے 3 رن ویز کو نقصان پہنچانے میں کامیاب رہے جو سب سے بڑا اسرائیلی جنگی ائیر بیس ہے۔ اسرائیل نے ائیر بیس کو پہنچنے والے نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں۔

ایران کا مؤقف ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں اسرائیل کے مذکورہ اڈے کو ہدف بنایا گیا۔ ایرانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ حملوں کے دوران 50 فیصد اہداف کامیابی سے نشانہ بنائے گئے تاہم اسرائیل نے اس کی تردید کی ہے۔

اسرائیل کی بنجمن نیتن یاہو حکومت کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے مجموعی طور پر ناکام رہے ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ہم نے اسرائیل پر کیے گئے حملوں کا جواب دینے کیلئے 80 سے زائد ڈرونز اور 6 بیلسٹک میزائل راستے میں ہی تباہ کردئیے جس سے اسرائیل کو نقصان نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی بیس پر حملے اسرائیلی فورسز کی غزہ پر چڑھائی کا جواب نہیں ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے 300 سے زائد ڈرون اور میزائل حملے ہوئے۔ اسرائیل ایران محاذ آرائی کے باعث خطے کی صورتحال کشیدہ ہے۔

Related Posts