روس کے نائب وزیر دفاع کو کتنی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی نائب وزیر دفاع
(فوٹو: دی ماسکو ٹائمز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماسکو: روس نے ملک کے نائب وزیردفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس میں رشوت اور بدعنوانی کے خلاف قوانین سخت ہیں، روس کے ڈپٹی وزیر دفاع تیمور ایوانوف پر رشوت لینے کے سنگین الزام کی تفتیش کی جارہی ہے۔ روس کی جانب سے الزام کی مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

روسی میڈیا کے مطابق تیمور ایوانوف کم سے کم 10 لاکھ روبل (جو پاکستانی کرنسی میں 30 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہیں) کی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار ہوئے جس کے نتیجے میں عدالت روسی نائب وزیر دفاع کو زیادہ سے زیادہ 15سال قید کی سزا دے سکتی ہے۔

اس حوالے سے روسی میڈیا (ماسکو ٹائمز) کا کہنا ہے کہ منگل کی رات ملک کی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈپٹی وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو گرفتار کیا جبکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو نائب وزیر دفاع کی گرفتاری جیسے تشویشناک اقدام کے متعلق آگہی دے دی گئی ہے۔

تاحال روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے نائب وزیر دفاع کی گرفتاری پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ ماسکو ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق روس میں بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے عہد میں کرپشن بڑھ گئی۔

Related Posts