این آر او نے معاشرے کا بیڑا غرق کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگر استعفیٰ ہی شرط ہے تو مذاکرات کاکیافائدہ ،وزیراعظم عمران خان
اگر استعفیٰ ہی شرط ہے تو مذاکرات کاکیافائدہ ،وزیراعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐنے کرپشن کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں دیں اور ہم نے کرپٹ لوگوں کو این آر او دے دے کر معاشرے کا بیڑہ غرق کردیا، کروڑوں روپے لوٹنے والوں پر کون رحم کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل رحمتہ اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کہتے ہیں لاہور کو پیرس اور ایشین ٹائیگر بنا دوں گاان کو بتادوں کہ ہم پاکستان کو انشااللہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر ایک ریاست بنائیں گے۔

مزید پڑھیں : نالائق، نااہل، چور اور جھوٹی حکومت ’’ڈائیورٹ اینڈ رول‘‘ پر چل رہی ہے ، مریم اورنگزیب

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیسا بنانا سب سے زیادہ بت پرستی ہے، انسان جب تباہ ہوتا ہے وہ اپنی زندگی کا مشن پیسہ بنا لیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جتنے بڑے صوفی برصغیرمیں آئے وہ حضورﷺ کی سنت پرچل رہے تھے بڑے آدمی بن گئے۔ آج بھی لوگ صوفیاء کرام کے مزاروں پر جاتے ہیں کیونکہ وہ نبی ﷺ کی سنت پرچل رہے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے سامنے مافیاز بیٹھے ہیں، بیوروکریسی میں مافیا ہیں ہم نے ان مافیاز سے لڑنا ہے۔ ان کہا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ نے کرپشن کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں دیں جبکہ ہم نے این آر او دے دے کر معاشرے کا بیڑہ غرق کردیا گیا، کروڑوں روپے لوٹنے والوں پر کون رحم کرتا ہے۔

Related Posts