نالائق، نااہل، چور اور جھوٹی حکومت ’’ڈائیورٹ اینڈ رول‘‘ پر چل رہی ہے ، مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Aurangzeb.jpg
مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو معاشی وائٹ پیپر کا جواب دینے کا چیلنج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے نیا آرڈیننس مسترد کردیا۔پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نالائق، نااہل، چور اور جھوٹی حکومت ’’ڈائیورٹ اینڈ رول‘‘ پر چل رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اتوار کے دن چوروں کی طرح پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) ختم کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان کے بجائے ایوان صدر کو آرڈیننس جاری کرنے کے لئے ربڑسٹیمپ کے طورپر استعمال کرنا قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قوم مررہی ہے اور حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بھونڈے ڈرامے کررہی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں: عمران خان نے سیاسی انتقام کے لیے ایف آئی اے کواستعمال کیا،مریم اورنگزیب

انہوں نے کہاکہ مہنگائی 3 سے 13 فیصد ہوگئی، توجہ ہٹائو،ایک سال میں تاریخی 11000 ارب سے زائد قرض لئے، توجہ ہٹائو،قومی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد ہوگئی توجہ ہٹائو،گاڑیوں کے کارخانے، صنعتیں، فیکٹریاں، دکانیں بند، لاکھوں بیروزگار، توجہ ہٹائو،ڈینگی کے مریض ستر ہزار سے بڑھ گئے، توجہ ہٹائو ،پولیو کے بہتر کیس ہوگئے، توجہ ہٹائو،سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر توجہ ہٹائو،عوامی توجہ دلاو نوٹسز کے لئے پارلیمان بند ہے کیونکہ حکومت مینڈیٹ چور ہے۔

انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ چور حکومت فسطائی سوچ رکھتی ہے، ورنہ پارلیمان کا راستہ اختیار کیاجاتا ۔ انہوںنے کہاکہ چوروں کی طرح جی آئی ڈی سی کے ذریعے چہیتوں کے 300 ارب معاف کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پولیو پروگرام میں تاریخی کرپشن پر عمران صاحب کی نیب کی طرح آنکھیں بند ہیں ۔

یہ خبر ضرورپڑھیں:عمران صاحب آپ آج استعفیٰ دیں معیشت کل خودبخود سنبھل جائے گی، مریم اور نگزیب

انہوں نے کہاکہ ڈینگی ستر ہزار سے زائد افراد پر حملہ کرچکا، سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں، عمران صاحب کو میڈیا کی گردن دبانے کی فکر ہے۔ انہوں نے کہاکہ مفت دوائی، ٹیسٹ ختم، اب ہسپتالوں کی نجکاری سے غریب کی زندگی سے کھیلنے کی سازش ہورہی ہے۔

Related Posts