“رکئے رکئے، میں پنجابی نہیں، سندھی ہوں”

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلمی دنیا کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل تمنا بھاٹیہ نے بڑے عرصے بعد یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ پنجابی نہیں ہیں۔

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا ان دنوں ایک پرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ ‘کپل شرما شو’ میں مدعو ہیں اور کھل کر نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔

دورانِ شو کپل شرما اداکارہ تمنا کے بارے میں بتاتے ہیں کہ یہ ہیں تو پنجابی مگر انہوں نے زیادہ تر ساؤتھ کی فلمیں کر رکھی ہیں۔

 اپنے ئے یہ بات سنتے ہی تمنا بھاٹیہ کہنے لگتی ہیں کہ کپل رکیے ایسا نہیں ہے کہ میں پنجابی ہوں، نہ تو میں پنجابی ہوں اور نہ ہی میں ساؤتھ سے تعلق رکھتی ہوں بلکہ میں سندھی ہوں۔

تمنا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ جس طرح مجھے کپل نے پنجابی بنا دیا تو یہی وجہ ہے کہ مجھے ہر جگہ خود سے متعلق یہ بتانا پڑتا ہے کہ میں سندھی ہوں، ان کی اسی بات کو بڑھاوا دیتے ہو ئے شو کی کو ہوسٹ ارچنا پورن سنگھ نے بھی کہا کہ میرے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے کہ لوگ مجھے پنجابی سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت میں میں راجپوت ہوں۔

ارچنا کی یہ بات سنتے ہی کپل شرما نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آپ کو تو پنجابی اس لیے سمجھتے ہیں کیونکہ آپ کھانے کے انداز سے پنجابی لگتی ہیں۔

Related Posts