افغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تاریخی تصویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Historic photo of last US soldier leaving Afghanistan goes viral

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: افغانستان سے انخلاء مکمل ہونے پر کابل چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تاریخ ساز تصویر وائرل ہوگئی،زلمے خلیل زاد نے امریکی فوج اور شراکت داروں کی رخصتی کوافغانوں کیلئے نیا موقع قراردیدیا۔

میجرجنرل کرس ڈوناہو کی نائٹ وژن کیمرے سے لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائٹ پر جگہ بنالی ہے، امریکی میجر طیارے میں سوار ہونے والے آخری امریکی فوجی تھے جن کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے ٹوئٹر پر بھی میجرجنرل کرس ڈوناہو کی تصویر شیئرکی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ افغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی ہیں جو طیارے میں سوار ہونے جارہے ہیں جس کے ساتھ ہی کابل میں امریکی مشن اختتام کو پہنچا۔

 

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ ہماری فوج اورشراکت داروں کی رخصتی کے ساتھ افغانوں کو ایک نیا موقع مل رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹ میں کہا کہ افغانستان میں ہماری جنگ ختم ہوچکی ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں، ملاحوں، میرینزاورایئرمینوں نے قربانیوں کے ساتھ آخری حد تک خدمات انجام دیں، فوجیوں کے پاس ہمارا ہمیشہ کے لئے شکریہ اوراحترام ہے۔

مزید پڑھیں:غیرملکی افواج کا انخلاء، طالبان کاافغانستان میں کنٹرول، پنج شیر میں لڑائی، نئی حکومت کا اعلان کب ہوگا ؟

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ہماری فوج اور شراکت داروں کی رخصتی کے ساتھ افغانوں کو ایک نیا موقع مل رہا ہے۔

افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے، افغان مکمل خود مختاری میں اپنا راستہ منتخب کریں گے۔ یہ ان کی جنگ کوختم کرنے کا موقع ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ کیا افغانستان میں تمام شہریوں، مردوں اورعورتوں کو اپنی صلاحیت تک پہنچنے کا موقع ملے گا؟ طالبان کوامتحان کا سامنا ہے، وہ ملک کومحفوظ اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جا سکتے ہیں۔

Related Posts