پاکستانی فلم ”یارا وے“ کو دبئی کے قومی دن کے موقع پر کیوں ریلیز کیا جائیگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی فلم "یارا وے" کو دبئی کے قومی دن پر کیوں ریلیز کیا جائیگا؟
پاکستانی فلم "یارا وے" کو دبئی کے قومی دن پر کیوں ریلیز کیا جائیگا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی فلم “یارا وے” کو دبئی کے قومی دن کے موقع پر عالمی سطح پر ریلیز کیا جائے گا۔

’یارا وے‘ کی کہانی التھیا کوشل نے لکھی ہے جب کہ اس کے ڈائیلاگ پاکستانی لکھاری و صحافی مہوش اعجاز نے لکھے ہیں۔ رومانوی فلم کی ہدایات منیش پور نے دی ہیں اور اسے دبئی کی فلم پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون پر مبنی ہے جو کہ دبئی میں رہتی ہے، اس کی شوٹنگ دبئی، جارجیا اور تھائی لینڈ میں کی گئی ہے۔ فلم کے مصنف مہوش اعجاز نے کہانی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی کہانی خلیجی ریاست میں رہنے والوں کے گرد گھومے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

نازیہ حسن کے گانے کو خراب کرنے پر میوزک پروڈیوسر کیخلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیئے

فلم سے متعلق ہدایت کار منیش پوار کا کہنا تھا کہ دبئی ایک وسیع ثقافتی مرکز ہے، جس میں ہندوستانی اور پاکستانی بڑی تعداد میں آباد ہیں، اسی وجہ سے متحدہ عرب امارات اس طرح کی پروڈکشن کیلئے ایک بہترین مقام تھا اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم نے پاکستانی اور بھارتی ٹیلنٹ کو ایک ساتھ ملایا۔

واضح رہے کہ ’یارا وے‘ کو ابتدائی طور پر 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وجہ سے جہاں اس کی شوٹنگ تاخیر کا شکار رہی، وہیں اس کی نمائش بھی ملتوی کی گئی تھی۔ تاہم اب فلم کو دبئی کے قومی دن 2 دسمبر کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ میں سمیع خان، ناصر، مرینہ خان، فیضان خواجہ اورجاوید شیخ شامل ہیں۔

Related Posts