نازیہ حسن کے گانے کو خراب کرنے پر میوزک پروڈیوسر کیخلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیئے، ٹوئٹر صارفین کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلموں میں پاکستانی فلموں کی کہانی اور گانوں کو چوری کرکے نئے انداز میں پیش کرنا کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل بھی کئی بار نقل کی جاچکی ہے۔

حال ہی میں آیوشمان کھرانہ کی فلم این ایکشن ہیرو میں مشہور پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا آپ جیسا کوئی شامل کیا گیا جو کہ انہوں نے زینت امان کی فلم قربان (1980) کیلئے گنگنایا تھا۔

گانے کے ریمکس ورژن کو بھارتی فلم این ایکشن ہیرو میں شامل کیا گیا ہے، جس میں آیوشمان کھرانہ اور ملائکہ اروڑا نے رقص کیا، گانے کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ناپسند کیا جارہا ہے اور اکثریت کی جانب سے اس پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ گانے کو صرف نازیہ حسن کی وجہ سے ویوز ملیں گے جبکہ ایک صارف نے گانے کی موسیقی خراب کرنے پر میوزک پروڈیوسر بھوشن کمار کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

Bollywood Creates Another Disaster As They Remix Nazia Hassan's Song

Bollywood Creates Another Disaster As They Remix Nazia Hassan's Song

Related Posts