علی فضل ’فکرے 3‘ کی کاسٹ میں کیوں شامل نہیں ہیں؟ جانئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف بھارتی اداکار علی فضل فلم فکرے 3 کی کاسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق علی فضل اپنی اہلیہ ریچا چڈھا کے ساتھ فلم فکرے کے ابتدائی 2 حصوں میں شامل رہے ہیں، لیکن تیسرے حصے کے پوسٹر میں اُن کی تصویر نہ ہونے پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔

انہوں نے فلم فکرے 3 جو 7 ستمبر 2023ء کو ریلیز ہورہی ہے، کا نیا پوسٹر آنے کے اگلے ہی دن اس حوالے سے خاموشی توڑ دی اور بتایا کہ ظفر کو اس بار شائقین نہیں دیکھ پائیں گے۔

فلم فکرے میں ریچا چڈھا، ورون شرما، منوج سنگھ، پلکت سمراٹ، پنکج ترپاٹھی اور علی فضل مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں نیٹ فلکس پر متنازع فلم ’مشن مجنو‘ کیوں ٹرینڈ کررہی ہے؟

علی فضل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ٹف شیڈول کی وجہ سے فلم فکرے 3 سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا، اس لیے انہیں مداح نہیں دیکھ پائیں گے۔

ان سے دوران انٹرویو پوچھا گیا کہ وہ فکرے 3 میں ہیں یا اپنی دوسری ہٹ سیریز مرزا پور میں؟ جس پر علی فضل نے جواب دیا کہ سب بار بار پوچھ رہے ہیں، ظفر آئے گا یا نہیں؟ معذرت دوستوں، اس بار ظفر نہیں آئے گا کیونکہ ظفر بھائی کو کبھی کبھی گڈو بھیا بننا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظفر اور گڈو بھیا دو الگ مزاج کے کردار ہیں، ایک بار کا فکرا تو ہمیشہ کا فکرا ہوتا ہے لیکن اس بار بھولی اور پنڈت جی کے ساتھ تیسری فلم میں نہیں آؤں گا۔

علی فضل نے یہ بھی کہا کہ وہ فکرے 3 کا حصہ بننا چاہتے تھے لیکن شیڈول نے مجھے اس کی بالکل اجازت نہیں دی، ہوسکتا ہے میں اس کے اگلے حصے میں آجاؤں۔

واضح رہے کہ علی فضل مرزاپور میں گڈو پنڈت کا کردار ادا کررہے ہیں، جس کا تیسرا سیزن رواں سال ہی ریلیز ہوگا۔

Related Posts