صنم سعید کا ملک بھر میں طلاق کی شرح میں اضافے کی وجوہات پر دلچسپ بیان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنم سعید
(فوٹو: دی کرنٹ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکارہ صنم سعید نے ملک بھر میں طلاق کی شرح میں اضافے کی وجوہات پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت بدل چکا ہے، خواتین کے حقوق کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

برطانوی ایشین ٹرسٹ کیلئے صحافی آمنہ حیدر عیسانی کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ صنم سعید نے لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی خودمختاری کو طلاق کی شرح میں اضافے کی وجوہات میں شامل قرار دیا اور کہا کہ وقت بدل چکا ہے، آج خواتین پہلے سے زیادہ خودمختار ہیں۔

خواتین کے حقوق میں مثبت تبدیلیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ  آج خواتین پہلے سے زیادہ محفوظ، معاشی طور پر زیادہ خودمختار اور اپنے حقوق سے بہتر واقفیت رکھتی ہیں۔ ماضی میں یہ رجحان نہیں تھا اور انہیں اکثر مالی ضروریات کیلئے مردوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔

انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ کئی بار خواتین تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود کسی اور سہارے کی غیر موجودگی کے باعث گزارہ کرتی تھیں، تاہم اب دور بدل چکا ہے، لڑکیاں اپنے حقوق کیلئے سربکف ہیں جس سے طلاق کی شرح میں بھی فیصد کے اعتبار سے اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صنم سعید زندگی گلزار ہے، دیارِ دل، برزخ، عشرت میڈ اِن چائنہ، دام اور قاتل حسینوں کے نام جیسے سلسلوں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، خاص طورپر زندگی گلزار ہے میں اداکارہ صنم سعید کے کردار کو بے حد پذیرائی ملی جس کا سرحد پار بھی اعتراف کیا گیا۔

Related Posts