پاکستان میں نیٹ فلکس پر متنازع فلم ’مشن مجنو‘ کیوں ٹرینڈ کررہی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ کچھ دن پہلے کی بات ہے جب نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی بھارتی فلم مشن مجنو کو پاکستانی ناظرین و سامعین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

لیکن یہاں پر حیرت کی بات یہ ہے پاکستان مخالف موضوع پربنائی گئی فلم مشن مجنو پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

مشن مجنوں فلم بھارتی ایجنسی کے ایسے مشن کی کی کہانی ہے جس میں وہ اپنے ایجنٹ (سدھارتھ ملہوترا) کے ذریعے پاکستان کو نیوکلیئر بم بنانے سے روکتے ہیں۔ اداکار سدھارتھ ملہوترا بھارت سے پاکستان جاسوسی کرنے آتے ہیں اور وہاں درزی کا رُوپ دھار کر اپنا کام کرتے ہیں لیکن انہیں پاکستانی لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے جس کے بعد ان کا مشن مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔

فلم میں سدھارتھ ملہوتر کے گیٹ اپ پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد تنقید کررہی ہے، انھیں فلم میں ایک مسلمان کے گیٹ اپ میں دکھایا گیا ہے جس کیلئے انہوں نے آنکھوں میں کاجل لگایا ہوا ہے، سرپر ٹوپی پہنی ہوئی ہے اور وہ ہر کسی سے مخاطب ہوتے وقت آداب کا استعمال کرتے ہیں۔

لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ تنقید کا نشانہ بننے والی فلم پاکستان میں نیٹ فلکس پر کیوں ٹرینڈ کررہی ہے؟ ایک خیال آتا ہے کہ شاید فلم دیکھنے والوں میں ایسے لوگ شامل ہوں جو کہ صرف تفریح کیلئے فلم دیکھ رہے ہوں لیکن اُن کے اس عمل کی وجہ سے یہ فلم نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کررہی ہے اور پاکستانیوں کے حب الوطنی کے جذبے پر کئی سوالات بھی اٹھارہی ہے۔

یہاں پر حکومت کو بھی غوروخوض کرنے کی ضرورت ہے کہ کیونکہ اُس نے سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائی ہوئی ہے جبکہ پاکستانی انھیں دوسرے پلیٹ فارمز بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں۔ اس سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی شائقین بھارتی فلموں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔