کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش سےموسم خوشگوار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش سےموسم خوشگوار
شہرقائدکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور شہر میں دو روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرقائدکےمختلف علاقوں میں  کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش  ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور شہر میں دو روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

کراچی کے متعدد علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جس کے بعد2روزسے جاری شدیدگرمی کی لہرکا زورٹوٹ گیااور موسم خوشگوارہوگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، ناظم آباد، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاری اور ایم اے جناح روڈ سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی، موٹر پولیس کے مطابق ایم نائن کراچی تا نوری آباد تک تیز کے ہوا ساتھ بارش ہوئی ہے شہری روڈ پر پھسلن کے باعث گاڑی احتیاط سے چلائیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم خوشگوار ہے، درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ آنے والے دو دنوں میں درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری تک مزید کم ہوگا، 25 ستمبر کو شہر میں ایک بار پھر ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم متوقع ہلکی بارش سے شہر کے درجہ حرارت میں کوئی واضح کمی نہیں آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے علاوہ ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کے کچھ حصوں اور حب میں بھی بارش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ چکا ہے اور موسم اب اتنا گرم نہیں رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں ہلکی بارش اور آندھی کا زیادہ امکان ہے۔

Related Posts