کیا مقبول کورین ڈرامہ سیریز ونچینزو کا دوسرا سیزن آئے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا مقبول کورین ڈرامہ ونسنزو کا 2 سیزن آئے گا؟
کیا مقبول کورین ڈرامہ ونسنزو کا 2 سیزن آئے گا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کورین ڈراموں کی پاکستان میں مقبولیت میں روزبہ روزاضافہ ہورہا ہے، سال 2021 میں جو ڈرامہ سب سے زیادہ مقبول ہوا وہ ونچینزو ہے جو اب بھی نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ لسٹ میں آتا رہتا ہے۔

کورین ڈرامہ ونچینزو 2021 میں نیٹ فلکس پر نشر ہوا تھا، جس کو لوگ آج بھی پسند کرتے ہیں جس کا اندازہ ڈرامے کی ریٹنگ کو دیکھتے ہوئے لگایا جاسکتا ہے۔

سیزن 1 کا اختتام اُس وقت ہوتا ہے جب ونچینزو اپنا بدلہ لینے کے بعد مالٹا کے قریب ایک جزیرے پر چلاجاتا ہے۔ تاہم، سیزن کے اختتام تک سونا جنوبی کوریا میں ہوتا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے شائقین یہ امید کررہے ہیں کہ اس کا دوسرا سیزن بھی آئے گا۔

ونچینزو

کورین ڈرامہ ونچینزو کی کہانی جرائم پر مبنی ہے جس میں سونگ جونگ کی اور جیون ییو بین نے مرکزی کردار اداکیے ہیں، ڈرامے میں ونچینزو کسانو کو دکھایا گیا تھا جس نے اٹلی کے ایک مافیا خاندان کیلئے کام کیا تھا۔

ڈرامے میں دکھایا گیا تھا کہ ونچینزو اٹلی کے مسائل سے تنگ آکر واپس جنوبی کوریا میں اپنی آبائی سرزمین پر واپس آتا ہے۔ واپسی کے بعد اس کی ایک وکیل سے ملاقات ہوتی ہے جس کے ساتھ مل کر وہ سونے کو تلاش کرنے کا ارادہ کرتا ہے۔

عالمی سطح پر ونچینزو کیوں مقبول ہوا؟

دنیا بھر میں ونچینزو کی مقبولیت کی وجہ اس کی منفرد کہانی تھی ، شائقین کو اس کی کہانی بہت زیادہ پسند آئی، ساتھ ہی اس میں ونچینزو اورچاینگ کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا گیا، ڈرامہ 20 اقساط پر مشتمل تھا اس کی ہر قسط نے شائقین کے شوق مزید اضافہ کیا۔

کیا کورین ڈرامہ ونچینزو کا دوسرا سیزن آئے گا؟

14 نومبر 2022 کو ڈرامے کے اسکرین رائٹر پارک جے – بم نے تائیوان میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ جہاں پر سوال جواب کے ایک سیشن کے دوران انہوں نے ڈرامے کے دوسرے سیزن کی طرف اشارہ دیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ونچینزو کے دوسرے سیزن پر غور کیا جارہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts