ہارون رشید پاکستان ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ہارون رشید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ آئین کے تحت چیف سلیکٹر اور کپتان کی تقرری میرا اختیار ہے، سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ارکان کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس چار فروری کو بحرین میں ہوگا جس میں اپنا موقف پیش کریں گے جبکہ افغانستان کے خلاف سیریز ابھی ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان، ندا ڈار بھی شامل

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کے لیے سب سے مشاورت کی تھی اور نائب کپتان کو پلینگ الیون میں کھلانے کے لیے کوئی دباو نہیں ڈالا گیا تھا۔ بابر اعظم ہمارا بہترین کرکٹر ہے اور اسکی کپتانی کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ مکی آرتھر جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کا آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔

Related Posts