آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان، ندا ڈار بھی شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کے مختصر ترین اور مقبول فارمیٹ (ٹی 20) میں ویمنز ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا ہے۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھارت کی 4،آسٹریلیا کی 3 جب کہ نیوزی لینڈ، پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ایک ایک کھلاڑی شامل ہے جبکہ ٹیم میں نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن بطور کپتان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہوگی

علاوہ ازیں بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانہ، دپتی شرما، رچا گھوش اور رینوکا سنگھ جب کہ آسٹریلیا کی بیٹھ موونی، ایش گارڈنر اور تاہیلا مک گراتھ شامل ہیں۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان سے ندا ڈار، انگلینڈ کی سوفی ایکلیسٹون اور سری لنکا کی آئینوکا راناویرا شامل ہیں۔

Related Posts