حریم شاہ کا بلاول سے محبت کا اظہار، اگلا وزیر اعظم بھی قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ کا بلاول سے محبت کا اظہار، اگلا وزیر اعظم بھی قرار دے دیا
حریم شاہ کا بلاول سے محبت کا اظہار، اگلا وزیر اعظم بھی قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا اگلا وزیر اعظم بھی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری جوشِ خطابت میں ٹانگیں کانپ رہی ہیں کہنے کی جگہ کانپیں ٹانگ کہہ گئے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب پھبتیاں کسیں اور مذاق اڑایا۔ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ زبان کسی کی بھی پھسل سکتی ہے، مذاق نہ اڑائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکاری سمیت ہر میدان میں ذہنی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔انوشے اشرف

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی طرح کسی کی بھی زبان پھسل سکتی ہے، مسلمان اگر سورۂ حجرات پڑھ لیتے یا تھوڑی سی شرم ہوتی تو پتہ ہوتا کہ کسی کا مذاق اڑانا اچھی بات نہیں۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ کوئی شخص اچھی اردو بولنے کا دعویٰ نہیں کرسکتا، میرا خیال ہے کہ غلطی ہر دور میں کی جاتی ہے۔ بلاول بھٹو کا مذاق اڑانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ملک سے باہر کے پڑھے ہوئے ہیں۔ انسان وقت کے ساتھ سیکھ جاتا ہے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بلاول کی اردو اور اسٹائل منفرد اور مختلف ہے۔ ہمیں خوش ہونا چاہئے کہ نوجوان اور خوبصورت انسان بلاول بھٹو زرداری آگے آرہا ہے۔ ان شاء اللہ بلاول مستقبل میں پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔

حریم شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بڑے عہدوں پر بیٹھنے والوں کو شرم آنی چاہئے کہ وہ ایک معصوم نوجوان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتی ہوں کہ ایک دوسرے کا بھی مذاق نہ اڑائیں۔

انہوں نے کانپیں ٹانگ جاتی ہیں پر چیئرمین پیپلز پارٹی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ  میں بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں۔ پاکستان میں اسلامی جمہوریہ کا قانون نافذ کرنے کے خواہش مند بتائیں کہ مذاق اڑانے سے اسلامی قانون نافذ ہوگا؟

Related Posts