اداکاری سمیت ہر میدان میں ذہنی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔انوشے اشرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکاری سمیت ہر میدان میں ذہنی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔انوشے اشرف
اداکاری سمیت ہر میدان میں ذہنی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔انوشے اشرف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے اشرف نے کہا ہے کہ اداکاری سمیت زندگی کے ہر میدان میں ذہنی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے، بصورتِ دیگر انسان ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ انوشے اشرف نے کہا کہ میں خود ذہنی دباؤ سے گزری ہوں اور آج بھی کسی نہ کسی حد تک ذہنی دباؤ کا شکار رہتی ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ انسان اس پر قابو پانا سیکھ لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سفر کے دوران ضرورت کی ہر چیز ساتھ رکھنے کی عادی ہوں۔عائشہ عمر

گفتگو کے دوران اداکارہ انوشے اشرف نے کہا کہ ذہنی دباؤ سمیت انسان ذہنی صحت کے مختلف مسائل سے نبرد آزما رہتا ہے۔ کبھی بے چینی ہوجاتی ہے۔ اہم یہ ہے کہ پاکستان میں بھی ذہنی دباؤ اور ذہنی صحت جیسے معاملات پر بات کی جائے۔

معروف اداکارہ انوشے اشرف نے کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ذہنی صحت ایک اہم معاملہ ہے۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ دماغ ہمارے جسم کا ایک عضو ہے جو مختلف کیمیائی مادے خارج کرتا ہے جن کا تعلق انسانی جذبات و احساسات سے ہے۔

میزبان احسن خان نے کہا کہ ہمیں ذہنی صحت نظر نہیں آتی، اس لیے اس پر توجہ بھی نہیں دیتے۔ انوشے اشرف نے کہا کہ خوراک سمیت ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے ہر پہلو کو نظر میں رکھنا چاہئے۔ صحت اچھی ہو تو ذہن بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ 

Related Posts