سعودی عرب میں حج رجسٹریشن کا آغازکردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں حج رجسٹریشن کا آغازکردیا گیا
سعودی عرب میں حج رجسٹریشن کا آغازکردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی لوگوں کے لیے حج رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حج کے خواہشمند سعودی عرب میں مقیم لوگ وزارت حج کی ویب سائٹ یا اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پر ’نسک‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کرانے والے افراد کو رجسٹریشن کے وقت مکمل یا کچھ رقم ادا کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی،ابھی تک حج نہ کرنے والے افراد کی بکنگ کو ترجیح دی جائے گی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 2020ء سے لگی کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد گزشتہ برس 2023ء میں 25 لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے مملکت کے مختلف حصوں سے حج کے خواہش مند افراد کے لیے حج پیکیج اور ٹرانسپورٹیشن میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ سعودی وزارتِ حج نے تمام معاملات بحسن و خوبی نمٹانے کے لیے ویب سائٹ اور نُسُک ایپ کے ذریعے بھی رجسٹریشن کا مشورہ دیا ہے۔

سعودی وزارتِ حج نے ملک کے مختلف حصوں سے حج اور عمرے کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی باشندوں کا الیکٹرانک ٹریک ریکارڈ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سعودی حکومت نے رجسٹریشن سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اندرونِ ملک سے حج کے خواہش مند افراد کے لیے چار پیکیج تیار کیے ہیں۔ سب سے چھوٹا پیکیج 3145 سعودی ریال کا رکھا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ٹرین ’المشاعر‘ کا کرایہ بھی 400 سے گھٹا کر 300 ریال کردیا گیا ہے۔ 2010 میں لانچ کی جانے والی یہ ٹرین منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے درمیان 9 اسٹیشنز کے لیے چلتی ہے۔ آخری اسٹیشن جمرات کے پل کا ہے جہاں حجاج شیطان کو کنکریاں مارتے ہیں۔

Related Posts