حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے
حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

مشیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت اجلاس میں شہرِ قائد میں عوام کے لیے بجلی کے نرخوں پر غور کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی معاشی معاملات کے 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ قومی الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے مراعاتی پیکیج کی سمری بھی پیش کی جائے گی ۔

اجلاس کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کے  لیے ہنگامی فنڈز کی سمری پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایل پی جی ائیر مکس منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی الگ سمری پر گفتگو ہوگی۔

اس دوران روپے کی قدر میں کمی  کے باعث پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور تیل کی دیگر کمپنیوں کے خساروں کے حوالے سے بھی سمری پیش کی جائے گی۔

رابطہ  کمیٹی اجلاس کے دوران قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے پروجیکٹ پر گرانٹ اور پائیدا ر ترقی اہداف پروگرام کے لیے 5 ارب 50 کروڑ کی گرانٹ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

Related Posts