گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پر سیکورٹی اہلکار کی فائرنگ، بال بال بچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پر سیکورٹی اہلکار کی فائرنگ، بال بال بچ گئے
گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پر سیکورٹی اہلکار کی فائرنگ، بال بال بچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گوادر: گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین شبیر احمد بلوچ سیکورٹی اہلکار کے حملے میں بال بال بچ گئے۔

یہ واقعہ بدھ کے روز گوادر فش ہاربر (جی ایف ایچ) گیٹ پر پیش آیا جہاں جی ایف ایچ گیٹ پر تعینات ایک سیکیورٹی گارڈ نے چیئرمین پر اُس وقت فائرنگ شروع کردی جب شبیر احمد بلوچ بندرگاہ میں داخل ہورہے تھے۔

پورٹ اتھارٹی کے اہلکار کے مطابق، چیئرمین اپنی سرکاری گاڑی میں گوادر فش ہاربر جارہے تھے۔ جب وہ گیٹ پر اپنا شناختی کارڈ دکھا ررہے تھے تو ایک سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد ان کے ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار بڑھا دی۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین فائرنگ سے محفوظ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین شبیر احمد بلوچ نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، مذکورہ واقعہ پیش آنے کے بعد بندرگاہ کے ملازمین اور دیگر کارکنوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے واقعہ کے فوری بعد پاک بحریہ کے عہدیداروں سے رابطہ کیا اور انہیں واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔ دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس نے 31 مقدمات میں ملوث کرولا گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

Related Posts