کراچی پولیس نے 31 مقدمات میں ملوث کرولا گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کا بیرون ملک سے سرمایہ کاری پاکستان لانے والے تاجر کو ہراساں کرنے کا انکشاف
پولیس کا بیرون ملک سے سرمایہ کاری پاکستان لانے والے تاجر کو ہراساں کرنے کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 31 مقدمات میں مطلوب کرولا گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران فیروز آباد پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی، پولیس نے کرولا گینگ کے 2 ملزمان کو دھر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ ایک کار کی تلاشی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کار کی تلاشی کے دوران 1 کلاشنکوف، 2 پستول، 2 رائفل گرینڈ برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان جاوید اور یاسین کے خلاف 31 مقدمات درج ہیں۔ ملزمان قتل، اقدامِ قتل، پولیس پر فائرنگ سمیت دیگر مقدمات میں ملوث رہے ہیں۔

ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیو کی تلاش جاری ہے جس کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی،  راء سے منسلک دہشت گرد گرفتار

Related Posts