پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے بڑی خوشخبری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جی این این

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کو آئی ایم ایف کا آئندہ پروگرام ملنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا، ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل کرلیا گیا۔

جس سے پاکستان کو آئندہ پروگرام ملنے کے روشن امکانات ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

دریں اثنا وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 8 ارب ڈالر کے بڑے بیل آؤٹ پروگرام کی توقع ظاہر کرتے ہوئے صوبوں اور مرکز کے درمیان محصولات کی تقسیم کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں اور تھنک ٹینکس کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا اگر قرض منظور ہوتا ہے، تو اسلام آباد اپنے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے گا جو وفاق اور صوبوں کے درمیان محصولات مختص کرتا ہے۔

Related Posts